English   /   Kannada   /   Nawayathi

بلڈانہ ضلع کے ملکاپور میں مسلم نوجوان کی سنگھی دہشت گردوں کے ذریعے ماب لنچنگ ،ایف آئی آر درج

share with us

 

مجرم سچین کے ساتھ 9 نامعلوم افراد پر ایف آئی آر درج کی گئی

بلڈانہ : 29ستمبر2021 (فکروخبرنیوز/ذوالقرنین احمد)مہاراشٹر کے ملکاپور میں زعفرانی دہشت گردوں کی کھلے عام غنڈہ گردی گزشتہ روز شیخ راشد جو بلڈانہ کے تیلگو نگر کا رہائشی ہے ممبئی کے لئے روانہ ہونے کیلئے ملکاپور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کر رہے تھے وہ قضائے حاجت کیلئے اسٹیشن پر باتھروم میں گئے اسی وقت اچانک سے رات دس بجے ملکاپور ریلوے اسٹیشن پر کچھ زعفرانی دہشت گردوں نے ان پر حملہ کردیا مسلم شناخت ہونے کی وجہ سے سنگھی غنڈوں نے پہلے گالی گلوج و بدتمیزی کی پھر انہیں جئے شری رام کا نعرہ لگانے کیلئے کہا سنگھی فرقہ پرستوں نے فائٹر کے ذریعے جان لیوا حملہ کیا اور پھر شیخ راشد کے پاس موجود پندرہ ہزار پانچ سو روپیے کی رقم چھین لی متاثر فرد کپڑوں کے تاجر ہے اور اسی غرض سے خریدی کے لئے ممبئی جارہے تھے ابھی تک ملکاپور کے ایم ایل اے اور بلڈانہ کے پالک منتری کا اس واقع پر کوئی بیان نہیں آیا مسلمانوں کی ملی و سیاسی قیادت بھی خاموش ہیں فی الحال متاثر فرد شیخ راشد کو زخمی حالت میں بلڈانہ کے سول ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ مجرم  سچین کے ساتھ نامعلوم 8سے 9 مجرموں کے خلاف آئی پی سی ایکٹ 1860 سیکشن 395 کے تحت ایف آر درج کی گئی ہے۔ آگے کی کاروائی جاری ہے۔ بلڈانہ ضلع میں اسطرح کا پہلا واقع سامنے آیا ہے جبکہ راجستھان، اترپردیش، مدھ پردیش وغیرہ میں ایسے سنگین جرائم آئے دن منظر عام پر آتے رہتے ہیں لیکن مرکزی و ریاستی حکومتیں ظالمانہ طور پر ماب لنچنگ کرنے والے فرقہ پرستوں سنگھی دہشت گردوں کے خلاف قانون سازی کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ ملی تنظیموں جماعتوں اور قیادت کو چاہیے کہ وقت رہتے اس کے خلاف اپنا احتجاج درج کرے بلڈانہ ضلع میں اس طرح کے واقعہ کا ہونا خطرے کی گھنٹی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا