English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا میں بارش کے بعد سیلاب اور بجلی گرنے سے بھاری نقصان ، ۱۳ کی موت

share with us

ممبئی: 29 ستمبر2021(فکروخبر/ذرائع) مہاراشٹرا کے مراٹھواڑہ خطے میں موسلا دھار بارش، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے جبکہ این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے 560 سے زائد افراد کو بچایا ہے۔ حکام نے منگل کے روز یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ اتوار اور پیر کی بارشوں کی وجہ سے دو سو سے زائد جانور بہہ گئے اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

ممبئی میں منگل کے روز بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں مراٹھواڑہ، ممبئی اور ریاست کے ساحلی کونکن علاقے میں 'انتہائی بھاری بارش' کا امکان ہے۔ مراٹھواڑہ وسطی مہاراشٹر کا وہ علاقہ ہے جہاں بارش نے شدید تباہی مچائی ہے۔ اورنگ آباد، لاتور، عثمان آباد، پربھنی، ناندیڑ، بیڈ، جالنا اور ہنگولی کے آٹھ اضلاع میں بھاری تباہی ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ منگل کی صبح ضلع یاوتمال میں سیلاب کےا پانی میں ڈوبے پل کو پار کرتے ہوئے ایک ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس بہہ جانے سے ایک شخص ہلاک اور تین لاپتہ ہو گئے۔ عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ تحصیل عمرکھیڑ کے ڈاہگاؤں پل پر صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) کی سیمی لکزری بس واقعے کے وقت ناگپور سے ناندیڈ جا رہی تھی۔

منجارا ڈیم سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد حکام نے منگل کے روز ڈیم کے تمام 18 دروازے کھول دیے، ضلع بیڈ کے کچھ دیہات زیر آب ہو گئے جبکہ پڑوسی اضلاع میں وارننگ جاری کر دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ نے منجارا ڈیم کے تمام 18 دروازے اور مجالگاؤں ڈیم کے 11 دروازے منگل کی علی الصبح کھول دئے، جس سے اس میں بالترتیب 78،397 کیوسک اور 80،534 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا