English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

share with us

: 28 ستمبر2021(فکروخبر/ذرائع)ملک کے عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں جہاں رواں ہفتہ چار مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے وہیں آج تقریباً دو مہینے کے بعد پٹرول کے داموں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ساتھ 75 پیسے بڑھائے گئے ہیں۔

ایندھن قیمتوں میں تازہ اضافہ کے بعد دہلی میں پٹرول کے دام 101.39 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کے دام 89.57 روپے فی لیٹر تک جا پہنچے۔ اس کے علاوہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل بالترتیب 107.47 اور 97.21 روپے فی لیٹر، بھوپال میں پٹرول 109.85 اور ڈیزل 98.45، کولکاتا میں پٹرول 101.87 اور ڈیزل 92.67 جبکہ چنئی میں پٹرول 99.15 روپے اور ڈیزل 94.17 فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا