English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی کابینہ کی توسیع سے قبل ۸ ریاستوں کے گورنر تبدیل

share with us

:06جولائی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ایک طرف مرکزی کابینہ میں توسیع کو لے کر گہما گہمی جاری ہے، اور دوسری طرف صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آٹھ ریاستوں میں نئے گورنر کی تقرری کر دی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے مودی حکومت میں کابینہ وزیر تھاورچند گہلوت کو کرناٹک کا گورنر بنایا گیا ہے۔ تصور کیا جا رہا ہے کہ زیادہ عمر کے سبب 73 سالہ تھاورچند گہلوت کو مرکزی کابینہ سے ہٹا کر گورنر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

صدر جمہوریہ کووند نے مجموعی طور پر آٹھ ریاستوں میں نئے گورنر کی تقرری کی ہے۔ ان میں میزورم کے گورنر پی ایس شری دھرن پلئی کو گوا کا گورنر بنایا گیا ہے اور ہریانہ کے گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ کو ٹرانسفر کر کے تریپورہ بھیجا گیا ہے۔ تریپورہ کے گورنر رمیش بیس کو جھارکھنڈ کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر تھاورچند گہلوت کرناٹک کے گورنر ہوں گے۔ اسی طرح ہماچل پردیش کے گورنر بنڈارو دتاترے کو ہریانہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ڈاکٹر ہری بابو کو میزورم اور منگو بھائی چھنگا بھائی پٹیل کو مدھیہ پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ گوا کے لیڈر راجندر وشوناتھ کو ہماچل پردیش کا گورنر بنایا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا