English   /   Kannada   /   Nawayathi

لنچنگ پر آرایس ایس سربراہ کے بیان پر اویسی کا سخت رد عمل ،کہا یہ نفرت ہندوتوا کا تحفہ ہے

share with us

:05جولائی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار کے روز ہندوتوا اور لنچنگ کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا، جس سے بحث چھڑ گئی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے پیر کی صبح موہن بھاگوت کے بیان پر تبصرہ کیا۔

اویسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ نفرت ہندوتوا کا تحفہ ہے، ان مجرموں کو ہندوتوا حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے ترتیب وار ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے بھاگوت نے کہا ہے کہ لنچنگ ہندوتوا مخالف ہے۔ ان مجرموں کو گائے اور بھینس کے فرق کا پتہ نہیں چلتا تھا، لیکن جنید، اخلاق، پہلو، رکبر اور علیم الدین کے نام انہیں قتل انجام دینے کے لئے کافی تھے۔

اویسی نے لکھا کہ یہ نفرت ہندوتوا کا دیا ہوا تحفہ ہے، ان مجرموں کو ہندوتوا حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے۔ مرکزی وزیر کے ہاتھوں علیم الدین کے قاتلوں کی گلپوشی کیا جاتی ہے، اخلاق کے قاتل کی لاش پر ترنگا لگایا جاتا ہے۔

اسدالدین اویسی نے مزید لکھا کہ آصف کو مارنے والوں کی حمایت میں مہاپنچایت طلب کی جاتی ہے، جہاں بی جے پی کے ترجمان پوچھتے ہیں کہ 'کیا ہم قتل بھی نہیں کرسکتے ہیں؟' بزدلی، تشدد اور قتل گوڈسے کی ہندوتوا کی سوچ کا لازمی جزو ہیں، مسلمانوں کی لنچنگ بھی اسی سوچ کا نتیجہ ہے۔

دگ وجے سنگھ نے بھی ایک بیان دیا

کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ نے بھی موہن بھاگوت کے بیان پر تبصرہ کیا۔ دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ موہن بھاگوت جی، کیا آپ اپنے شاگردوں، مبلغین، وشو ہندو پریشد / بجرنگ دل کے کارکنان کو بھی یہ خیال دیں گے؟ کیا آپ یہ تعلیم مودی، شاہ جی اور بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کو بھی دیں گے؟ اگر آپ اپنے خیالات سے ایماندار ہیں تو بی جے پی میں ان تمام رہنماؤں کو ہدایت دیں جنہوں نے بے گناہ مسلمانوں پر تشدد کیا ہے، انہیں فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیں۔

دگ وجے سنگھ نے لکھا ہے کہ شروعات نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ سے کریں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ آپ کے الفاظ اور اعمال میں فرق ہے۔ آپ نے صحیح کہا ہے کہ، #ہم_پہلے_بھارتی ہیں_ #WeAreIndiansFirst_، لیکن حضور اپنے شاگردوں کو تو پہلے سمجھائیں۔ وہ مجھے کئی بار پاکستان جانے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

موہن بھاگوت کے بیان پر ایک نظر ڈالیں

واضح رہے کہ اتوار کے روز ایک پروگرام میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایک بیان دیا ہے کہ اگر کوئی ہندو یہ کہتا ہے کہ یہاں کوئی مسلمان نہیں رہ سکتا تو وہ ہندو نہیں ہے۔ گائے ایک مقدس جانور ہے، لیکن جو لوگ اس کے نام پر دوسروں کو مار رہے ہیں وہ ہندوتوا کے خلاف ہیں۔ ایسے معاملات میں قانون کو اپنا کام کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ مذہب سے قطع نظر تمام بھارتیوں کے ڈی این اے ایک جیسے ہیں۔ چاہے وہ کسی بھی مذہب کا ہو

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا