English   /   Kannada   /   Nawayathi

رافیل ڈیل : ایک بار پھر مودی حکومت نشانہ پر

share with us

:05جولائی 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے 'رافیل' معاہدے پر ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں رافیل ڈیل، مودی حکومت کا نام لیا گیا ہے۔ جس کا شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ سچ کبھی بھی خاموش نہیں رہ سکتا، 'موڈیہ' کے برخلاف #رافیل گھوٹالہ۔

اس سے قبل بھی راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر ایک پول کے ذریعے لوگوں سے پوچھا تھا کہ مودی حکومت جے پی سی کی تحقیقات کے لئے کیوں تیار نہیں ہے؟ راہل گاندھی نے متبادل بھی پیش کیے تھے جن میں سے ایک متبادل ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جرم ثابت ہونے کے خوف سے اس پورے معاملہ کی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے تفتیش کرانے سے گریز کر رہے ہیں۔ دوسرا متبادل ہے کہ وزیر اعظم مودی کے دوست اس سارے گھوٹالے میں پھنس رہے ہیں اور وہ اپنے تمام دوستوں کو بچانا چاہتے ہیں۔ لہذا اس معاملے کی جے پی سی سے تحقیق نہیں کرانا چاہتے ہیں۔ مودی حکومت جے پی سی تحقیقات کے لئے کیوں تیار نہیں ہے؟ احساس جرم کی وجہ سے۔ انہیں اپنے قصوروار دوستوں کو بھی بچانا ہے۔ جے پی سی کو راجیہ سبھا کی سیٹ نہیں چاہئے۔ یہ تمام آپشنز درست ہیں۔‘‘

 وہیں گزشتہ روز رافیل  طیارہ سودے میں مبینہ ’’جانبداری اور بدعنوانی‘‘کے خلاف  فرانس میں عدالتی جانچ پر مودی حکومت کی خاموشی کو کانگریس نے شرمناک قراردیتے ہوئے مودی حکومت سے کئی تلخ سوالات کئے۔ پارٹی  کے ترجمان پون کھیڑا نے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوںلیتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ دو حکومتوں کےدرمیان ہونے والےایسے  دفاعی سودےمیں جس میںک وئی ثالث یا بدعنوانی نہیں ہونی چاہئے،  وہ ملک انکوائری کروارہا ہے جسے فائدہ پہنچا ہے تو اس ملک نے جانچ کا حکم کیوں نہیں دیا جس کا نقصان ہوا ہے۔ 
 انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت قومی سلامتی کے موضوع پر یوں تو بڑا شور شرابہ کرتی ہے جب اس کے اپنے سرمایہ دار دوستوںکا معاملہ آجات ہے تو وہ قومی سلامتی کو بھی پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔ فرانس میں  عدالتی جانچ  کے بعد بھی مودی حکومت کی جانب سے کسی ردعمل کااظہار نہ ہونے پر پون کھیڑ انے کہا ہے کہ ’’فرانس میں طیارہ سودے میںجانبداری اور منی لانڈرنگ کی جانچ کا حکم  ہونے کے  ۲۴؍ گھنٹے بعد بھی ملک کا ہر ذمہ دار اور فکرمند شہری اس ایک سوال کا جواب چاہتا ہے کہ حکومت ہند اب تک خاموش کیوں ہے؟‘‘ 

 

 

اس سے قبل راہل گاندھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرکے مودی سرکار پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے جو تصویر شیئر کی تھی اس میں رافیل سے نکلتے دھوئیں میں ایک داڑھی الجھی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا ، چور کی داڑھی...

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا