English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ خدیجۃ الکبری للبنات کے ناظم وبانی الحاج عرفان صدیقی کے انتقال پر کارکنان مدرسہ ریاض الجنۃ نے تعزیت کا کیا اظہار 

share with us

لکھنو / جولائی 2021(فکروخبرنیوز/پریس ریلیز) جامعہ خدیجۃ الکبری للبنات کے ناظم وبانی(ندوہ روڈ، لکھنؤ) الحاج عرفان صدیقی کے انتقال پر کارکنان مدرسہ ریاض الجنۃ (برولیا، ڈالی گنج، لکھنؤ) نے تعزیت پیش کرکے مرحوم کے لئے بلندئی درجات کی دعاکی۔ اور ایصال ثواب کیاگیا۔
    اس موقع مولانامحمد شمیم ندوی نے کہاکہ مرحوم حسن اخلاق،بلندکردار اور د ینی مزاج کے حامل تھے، علوم اسلامیہ کی بنیادی معلومات سے بہرہ ور اور بزرگوں واہل علم کے بڑے قدرداں تھے، عصری تعلیم کے ساتھ جدید طریقہ تعلیم کے تقاضوں سے ہم آہنگ، اور تعلیم کے فروغ کے لئے ہمیشہ فکر مند  رہتے،موجود ہ حالات میں آن لائن تعلیم ہی آف لائن تعلیم کا متبادل سمجھ کر اپنے بچیوں کے مدرسہ میں اس کانفاذکرکے عملی ثبوت پیش کیا،ہرایک سے وہرملاقات پر خوش مزاجی اور مسکراہٹ کے ساتھ خیریت دریافت کرتے،دینی وتعلیمی حلقوں میں ان کی ایک پیچان تھی،دینی، ملی کارکنان و ہرمکتبہ فکر کی، تجہیز وتدفین میں شرکت مقبولیت ونیکی علامت ہے۔بیوہ کے علاوہ تین لڑکے عبادالرحمن ندوی،محمداسحق ندوی، محمدبلال ندوی،اور چاروں لڑکیا ں بھی عالماں وفاضلاں ہیں،جو مرحوم کے لئے صدقہ ئ جاریہ،اور مدرسہ خدیجۃ الکبری نیکیوں کا باعث ہوگا، ان شاء اللہ تعالی۔
    مولانااحسان احمدندوی،احمدصدیق(ناظر مطبخ قدیم ندوۃ العلماء) ساجدحسین صاحب،مولانا ہارون رشید ندوی،مولاناعبداللہ مخدومی ندوی،مولانا وسیم احمد صدیقی ندوی، احمد میاں ایم،اے،شاکر ندوی،راغب حسن ندوی، ادیب الرحمن ندوی،محمدشمیم ندوی،حافظ انس،اطیع اللہ ندوی، محمدمشیر ندوی، احتشام ندوی،حذیفہ،طیب وغیرہ نے بھی مرحوم کے لئے جنت الفردوس میں اعلی مقام۔ اوروارثین کو صبرجمیل عطافرمائے جانے کی خداسے دعاکی ہے۔  

                                                     محمد حذیفہ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا