English   /   Kannada   /   Nawayathi

بٹ کوائن کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی

share with us

09جون2021 (فکروخبر/ذرائع)ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے بٹ کوائن کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ایک بٹ کوائن کی قیمت کمی کے بعد  30 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مئی میں بٹ کوائن کی قیمت 31 ہزار 501 ڈالرز تک پہنچ گئی تھی، جس کے بعد قدر میں مسلسل گراوٹ ہوتی رہی۔

آج منگل کے روز پہلے بھی کرپٹو کرنسی کی قیمت میں تیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قدر 11.2 فیصد کم ہوئی۔

معاشی مبصرین کا کہنا ہے کہ ’ رواں سال کے دوران ایک دن میں کبھی قیمت میں اتنی کمی نہیں ہوئی، یہ ہمارے اور کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاروں کے لیے بہت حیران کن ہے‘۔

مبصرین نے بتایا کہ ’بٹ کوائن کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکی حکام کی جانب سے ہیکرز کے ممکنہ خطرے ہیں‘۔ حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں بٹ کوائن کی قیمت 50 لاکھ 65 ہزار 734 روپے 25 پیسے پر پہنچ گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا