English   /   Kannada   /   Nawayathi

بِٹ کوائن کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا ملک کونسا بننے جا رہا ہے!

share with us

 06جون2021 (فکروخبر/ذرائع)وسطی امریکی ملک ال سلواڈور کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا ملک بننا چاہتا ہے۔ صدر نایب بوکیلے کے مطابق وہ اس حوالے سے ایک بل آئندہ ہفتے کانگریس میں پیش کریں گے۔ 39 سالہ صدر کے مطابق اس سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ مقبول ترین ڈیجیٹل کرنسی بِٹ کوائن کو کسی ملک کا مرکزی بینک ریگولیٹ نہیں کرتا بلکہ یہ کمپیوٹر پراسیس سے تیار ہوتے ہیں جن کے لیے بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس اعلان کو اس کرنسی کی قدر میں بہت زیادہ تبدییلی کے لیے ایک افواہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا