English   /   Kannada   /   Nawayathi

سڑک پر پھیل جانے والا خون تھا یا نہیں ! برطانیہ میں پیش آئے سڑک حادثہ کی حقیقت !

share with us

لندن : 06جون2021 (فکروخبر/ذرائع)برطانیہ کی سڑک پر ہونے والے حادثے کی تصویر نے لوگوں کو دہشت زدہ کردیا، سڑک پر پھیل جانے والا خون کسی ڈراؤنی فلم کا منظر پیش کررہا تھا۔

ہوا کچھ یوں کہ انگلینڈ کے علاقے گڈ منچسٹر کی ایک شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں دو مال بردار گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگئیں۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق گڈمین چیسٹر میں اے 14 شاہراہ پر دوپہر ایک بجے پیش آیا ، تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں جسے ابتدائی طبی امداد دے اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

 

ان مال بردار گاڑیوں میں سے ایک میں ٹماٹر اور دوسری میں زیتوں کا تیل بھاری مقدار میں موجود تھا، خوفناک تصادم کے وجہ سے گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور ان میں موجود ٹماٹر اور تیل سڑک پر پھیل گیا جو کیچڑ کی صورت اختیار کرگیا۔

اطلاع ملتے ہیں پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سڑک کو گزرنے والی ٹریفک کیلئے بحال کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں ہائی وے “کسی ڈراؤنی فلم کا خوفناک منظر پیش کررہی تھی کیونکہ سڑک پر پڑے پٹھے ہوئے ٹماٹر اور زیتون کا تیل مل کرخون کی شکل اختیار کرگیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا