English   /   Kannada   /   Nawayathi

ویکسین ویکسین کی دشمن، یہ قبول تو وہ ویکسین رد:آخر کونسی ویکسین لگائے عوام

share with us

برسلز: یکم جون2021 (فکروخبر/ذرائع)یورپی یونین نے کہا ہے کہ صرف فائزر، موڈرنا، ایسٹرازینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین لگوانے والوں کو رکن ممالک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 رکن ممالک اور ریاستوں میں بیرون ملک سے آنے والے صرف ایسے افراد کو اجازت دی جائے گی جنہوں نے موڈرنا، فائزر، ایسٹرازینکا اور جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین لگوائی ہوئی ہو۔

اس حوالے سے یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین ڈرگ اتھارٹی نے اب تک صرف انہی چاروں کورونا ویکسین کی اجازت دی ہے اس لیے ان کے سوا دوسری ویکسین لگوانے والوں کو رکن ممالک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یورپی یونین کے اس فیصلے سے بھارتی، چینی اور روسی ویکسین لگوانے والے افراد رکن ممالک میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اس سے قبل سعودی عرب نے بھی چین کی کورونا ویکسین لگوانے والوں کی داخلے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایف ڈی اے نے فائزر، میڈورنا، ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کی منظوری دی تھی جب کہ حال ہی میں چین کی کورونا سائنو فارم کی منظوری بھی دی ہے تاہم یورپی یونین کی ڈرگ اتھارٹی نے اب تک چین کی ویکسین کی منظوری نہیں دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا