English   /   Kannada   /   Nawayathi

موساد چیف کے بدلتی ہے کیا بدلے گا اسرائیلی وزیر اعظم

share with us

تل ابیب:31مئی2021 (فکروخبر/ذرائع) کرپشن مقدمات کا سامنا والے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کو اپنا اقتدار بچانا مشکل ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کو نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ملنے والی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے، دائیں بازو رہنما نفتالی بینیٹ نے اپنی حمایت اپوزیشن لیڈر کے حق میں کردی ہے، اس کے بعد آئندہ گھنٹوں میں نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کا امکان ہے۔

اس نئی پیش رفت کے بعد کرپشن مقدمات کا سامنا والے نتین یاہو اتحادی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں رہے، دو سے تین روز میں نیتن یاہو کا بارہ سالہ دور اقتدار ختم ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی حکومت خاتمے کو ملکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا ، ان کا کہنا تھا کہ میری حکومت کے خاتمے کیلئے ایک حکومتی اتحاد بننے جارہا ہے لیکن اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔

اس سے قبل نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ اسرائیل پر سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والے نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کیلئے وہ ایک خفیہ حکومتی اتحاد کا حصہ بننے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں دو سال میں چار انتخابات ہوئے تاہم کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا