English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین کے ساتھ سیز فائر کے بعد اسرائیلی خفیہ تنطیم موساد کا سربراہ تبدیل

share with us

تل ابیب :26مئی2021 (فکروخبر/ذرائع) صیہونی خفیہ ایجنسی موساد کے نئے سربراہ کا انتخاب ہوگیا، ڈیوڈ برنیا یکم جون کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ریاست کی خفیہ ایجنسی موساد کے نئے سربراہ 56 سالہ ڈیوڈ برنیا کا انتخاب وزیراعظم نیتن یاہو نے کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ڈیوڈ برنیا کو نیا چیف بنانے سے قبل سابق سربراہ موساد اور اٹارنی جنرل سے صلح مشورے کیے۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ یوسی کوہن آئندہ ہفتے بطور سربراہ موساد ریٹائرڈ ہورہے ہیں جس کے بعد یکم جون کو ڈیوڈ برنیا نئے موساد چیف کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ برنیا اس سے قبل موساد میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ہی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور صیہونی ریاست اسرائیل کے مابین حماس کی طے کردہ شرائط پر جنگ بندی ہوئی، جس کے مطابق اقوام متحدہ اور امریکا سمیت کئی ممالک کو مقبوضہ غزہ کی تعمیر نو کےلیے امداد دینا ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا