English   /   Kannada   /   Nawayathi

غریب ممالک ، بے بس عوام اورعالمی قانون کی زنجیریں ، جان جائے مگر قانون کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے

share with us

رباط/میڈرڈ :26مئی2021 (فکروخبر/ذرائع) افریقہ سے سمندر کے راستے اسپین پہنچنے والے نوجوان کی تصویر اور بے بسی نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

اپنی زندگیوں کو تبدیل کرنے اور اچھی ملازمت کی خاطر غریب ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوان غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش رکھتے ہیں، ان میں سے کئی بدقسمت ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی زندگی کا چراغ رستے میں ہی گل ہوجاتا ہے۔

ایک ایسا ہی افریقہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان خوشگوار زندگی کا خواب آنکھوں میں سجائے کئی روز تک گہرے سمندر میں تیرتے ہوئے اسپین کے ساحل تک پہنچا، لیکن ہسپانوی فوج نے نوجوان کے خوابوں کو قدموں تلے روند دیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی بےبسی کی تصویر نے دنیا کو جھنجھوڑ کردیا ہے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غربت کی وجہ سے نوجوان حفاظتی انتظامات بھی نہ کرسکا اور ڈوبنے سے بچنے کےلیے اس نے اپنی کمر پر پلاسٹک کی بوتلیں باندھ رکھی تھیں۔

غیرقانونی تارکین وطن کے اسپین میں داخلے کو روکنے کےلیے ہسپانوی فوج نے نوجوان کو گرفتار کرکے واپس بھیجنا چاہا تو نوجوان نے فوجیوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر بھیک مانگنا شروع کردی اور کہا کہ ‘مرجاؤں گا لیکن واپس نہیں جاؤں گا’۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش اور اسپین کی سرحد پر 8 ہزار غیرقانونی تارکین وطن یورپ میں داخل ہونے منتظر ہیں۔

ہسپانوی حکام نے اس طرح غیرقانونی تارکین وطن کی یورپ میں داخلے کی کوشش کو یورپ کےلیے بحران قرار دیا ہے اور اس صورتحال پر قابو پانے کےلیے ہسپانوی حکام نے سویٹا میں فوج تعینات کردی ہے جو سمندر کے ذریعے تیر پر آنے والے تارکین وطن کو گرفتار کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا