English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا ویکسین لینے والے افراد کیا صرف دو سال کے مہمان ہیں ؟ حقیقت یا جھوٹ !

share with us

ملک میں جہاں لوگ کورونا سے پریشان تو وہیں  کئی افراد ویکسین لینے  سے پریشا ن اسی دوران ایک  نیوز وائرل ہوئی  اب سب سے پہلے آپ پوری خبر پڑھیے  جسے  الھلال میڈیا سے نقل کیا گیا ہے  ۔

تمام کرونا ویکسین والے افراد 2 سال کے اندر مر جائیں گے۔،نوبل انعام یافتہ لک مونٹاگنیئر نے تصدیق کی ہے کہ ان لوگوں کے بچنے کا کوئی امکان نہیں ہے جن لوگوں نےویکسین کو کسی بھی شکل میں لیا ہو ان کی زندگی محض دو سال ہے۔ چونکا دینے والے انٹرویو میں دنیا کے مشہور وائرولوجسٹ نے واضح طور پر کہا: "کوئی امید نہیں ہے ، اور نہ ہی ان افراد کا کوئی ممکنہ علاج ہے جو پہلے ہی واکسین لے چکے ہیں ہیں۔ ہمیں لاشوں کے آخری انتظام کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

” اس ویکسین کے اجزاء کی تحقیق کرنے کے بعد سائنسی ماہرین نےدعووں کی حمایت کی ، اور کہا کہ جن لوگوں نے ویکسین لی ہےوہ سب اینٹی باڈی پر منحصر رہیں گے اور اس کے اضافے سے مر جائیں گے۔ مزید کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔’’یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے ‘‘

ان لوگوں نے کہا کہ یہ ایک سائنسی غلطی کے ساتھ ساتھ طبی خرابی بھی ہے، یہ ایک ناقابل قبول غلطی ہے ۔مونٹاگنیئر نے گزشتہ روز رائر فاؤنڈیشن امریکہ کے ذریعہ شائع کردہ ایک انٹرویو میں کہا۔ "تاریخ کی کتابیں یہ ظاہر کریں گی ، کیونکہ یہ ویکسی نیشن ہے جو مختلف حالتوں کو پیدا کررہی ہے۔”مونٹاگینیئر نے مزید کہا کہ بہت ساری وبائی امراض کےماہرین اس کو جانتے ہیں مگر وہ اس مسئلے کے بارے میں "خاموش” ہیں۔ بعض ذرائع لک مونٹاگنیئر کی تحقیق کو مسترد بھی کرتےہیں۔

download-3

 

 اس خبر کو جب میڈیا کہ دوسرے ذرائع میں ڈھونڈا گیا تو  معلوم ہوا کہ یہ خبر فیک ہے اور پریس  انفورمیشن بیورو  نے  اسے فیک قرار دیا ہے۔

download-2

نوٹ: یہ اور اس کے علاوہ دوسرے میڈیا نے بھی اس نیوز کو فیک کہا ہے ! لہذا گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ! یقین رکھیں کہ نفع اور نقصان کا مالک صرف اللہ کی ذات ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا