English   /   Kannada   /   Nawayathi

کووڈ کے بعد کیا بعض ڈاکٹر اچھے اور اور برے کی تمیز نہیں کرپارہے ہیں : پڑھیے یہ المناک واقعہ

share with us

24مئی2021 (فکروخبر/ذرائع)ایک اسپتال میں ڈاکٹرز نے آپریشن کے دوران سنگین غلطی کرتے ہوئے بزرگ مریض کو غلط ٹانگ کاٹ کر معذور کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے  ٹاؤن فری سٹاڈٹ سے تعلق رکھنے والے82 سال مریض کی بائیں ٹانگ پیچیدگیوں کے باعث ڈاکٹرز نے کاٹنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مریض کو جب آپریشن تھیٹر میں لے جایا گیا تو سرجن نے الٹی کے بجائے سیدھی ٹانگ کاٹ ی۔

اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی کہ مریض کا آپریشن 18 مئی بروز منگل ہوا، جس کے دوران ڈاکٹرز کی غلفت کیوجہ سے خوفناک واقعہ پیش آیا۔

مریض کے اہل خانہ نے بتایا کہ ہم آپریشن کے ایک روز بعد جب کمرے میں ملاقات کے لیے پہنچے تو دیکھا کہ جو پیر خراب تھا، وہ جوں کا توں موجود تھا۔

اہل خانہ نے اس معاملے کے حوالے سے ڈاکٹرز سے بات کی تو معلوم ہوا کہ سرجن کی غلطی سے دوسری ٹانگ کٹ گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے مریض کے اہل خانہ کے سامنے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کی۔

اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر نوربرٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران ملازمین نے سرجن کو غلط صورت حال بتائی جس کی وجہ سے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ اب مریض کا دوسرا آپریشن کر کے خراب ہونے والی ٹانگ بھی کاٹی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا