English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک بار پھر بل سے نکلے گئو رکشک ، مسلم نوجوان پر کیا حملہ

share with us

:24مئی2021 (فکروخبر/ذرائع)مغربی اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں اتوار کو گوشت کی آمدورفت اور فروخت کرنے کا کاروبار کرنے والے ایک مسلم شخص پر حملہ کیا گیا۔ حملہ کرنے والے شخص نے اپنے آپ کو ’’گئو رکشک‘‘ قرار دیا ہے۔ یوپی پولیس نے متاثرہ کے بھائی کی شکایت پر ان تمام افراد پر مقدمہ درج کیا ہے۔ تاہم ، انہوںنے متاثرہ شخص محمد شاکر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے- جوابی مقدمہ میں `جانوروں کو ہلاک کرنے `، `انفیکشن پھیلنے کے امکانات کا ارتکاب کرنے ، اور `کووڈ-١٩ لاک ڈاؤن کے اصولوں کی خلاف ورزی سے متعلق دفعات درج کی گئی ہیں۔ اس علاقے کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ شاکر کو گرفتار کرلیا گیا تھا لیکن جیل میں نہیں لے جایا گیا کیونکہ اس کے خلاف درج دفعات `قابل ضمانت ہیں۔شاکر کے اہل خانہ کے مطابق وہ اس وقت اپنے گھر پر ہے اور اس کی حالت بہتر ہے۔ شاکر پر حملہ کرنے والے شخص منوج ٹھاکر کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ مرادآباد کے پولیس چیف پربھاکر چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے پاس گوشت کی آمدورفت اور فروخت کرنے والے کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا ویڈیو ملا ہے اور ہم نے مقدمہ درج کیا ہے۔ پانچ سے چھ ملزمین ہیں جن کا اس ویڈیو میں نام لیا گیا ہے۔ہم انہیں تلاش کر رہے ہیں اور جلد ہی گرفتار کرلیں گے ۔ شاکر کے بھائی نے پولیس کو ایک تحریری شکایت میں بتایا کہ اس پر منوج ٹھاکر اور اس کے ساتھیوں نے اسکوٹر پر پچاس کلو گرام بھینس کا گوشت اٹھانے کاالزام عائد کیا تھا۔ ایک موبائل فون میں ریکارڈ کئے گئے ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ شاکر پر لاٹھی سے حملہ کیا گیا ہے،یہاں تک کہ وہ زمین پر گر پڑا۔ پولیس کی حملہ آوروں کی تلاش جاری کرتے ہی ، منوج ٹھاکر نے ایک نامعلوم مقام سے ایک بیان جاری کیا جو ضلع کے صحافیوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔منوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے اس شخص کو روکنے کی کوشش کی لیکن اس نے ہمیں اپنی گاڑی سے ٹکرماردی۔ میں گائے کے ذبیحہ کو روکنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن پولیس اب مجھے دھمکیاں دے رہی ہے۔انتظامیہ مجھے ایک پولیس ٹیم دے میں جانوروں کو مارنے والے اس ریکٹ کو بے نقاب کر سکتا ہوں۔
اس واقعے سے پورے علاقے میں غم و غصہ پھیل گیا ہے اور مقامی سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا