English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا سے ۲۴ گھنٹے میں 4454 افراد لقمہ اجل

share with us

نئی دہلی:24مئی2021 (فکروخبر/ذرائع) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) انفیکشن کی رفتار کم ہونے کے درمیان پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2.22 لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کی وجہ سے 4454 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ اس دوران متاثر ہونے والوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی، جس سے شفایابی کی شرح 88.69 فیصد ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو لاکھ 42 ہزار 722 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ ملک میں اب تک 19 کروڑ 60 لاکھ 51 ہزار 962 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 222315 نئے کیسوں کی آمد سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 67 لاکھ 52 ہزار 447 ہوگئی ہے۔ اس دوران تین لاکھ دو ہزار 544 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور ملک میں اب تک 23728011 افراد نے وبا کو شکست دی ہے، جس سے ری کوری کی شرح 88.69 فیصد تک ہوگئی ہے۔ اس دوران، سرگرم معاملات میں 84683 کی کمی سے یہ تعداد 27 لاکھ 20 ہزار 716 رہ گئی ہے۔

اس دوران 4454 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 303720 ہوگئی۔ ملک میں سرگرم معاملات کی شرح 10.17 فیصد پر آگئی ہے جبکہ اموات کی شرح بڑھ کر 1.14 فیصد ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں فعال معاملات کی تعداد 3825 کم ہوکر 351005 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں مزید 29177 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 5140272 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 1320 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 88620 ہوگئی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا