English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاون سے متاثرہ رکشہ ڈرائیوروں کو ملے گی پانچ ہزار کی مالی مدد

share with us

:24مئی2021 (فکروخبر/ذرائع)دہلی حکومت نے ای رکشا، آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو پانچ ہزار روپے کی مالی مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے یہ کل ڈیڑھ لاکھ سے تھوڑا زیادہ ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے ٹوئٹ کے ذریعہ اس کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک لاکھ پچپن ہزار تین سو ایک ڈرائیوروں اور پیرا ٹرانزٹ گاڑیوں کے مالکان کے لئے پانچ ہزار روپے کی ماہانہ مالی مدد کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم پیر (یعنی آج) ان کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی جائے گی۔‘‘

گزشتہ سال ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران بھی ان ڈرائیوروں کو مالی مدد دی گئی تھی۔ اس دوران ان کا رجسٹریشن بھی کیا گیا تھا۔ جن ڈرائیوروں نے گزشتہ سال اپنا رجسٹریشن کر وا لیا تھا، انہیں اس سال دوبارہ رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ دہلی حکومت کے ایک سینئر افسر نے کہا ہے کہ ڈرائیوروں کا رجسٹریشن کیا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں کئی دیگر ڈرائیوروں کو بھی مالی مدد کی شکل میں بھگتان کیے جانے کا امکان ہے۔

کورونا وبا کے دوران نافذ لاک ڈاؤن میں ڈرائیوروں کو جو مالی پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے 14 مئی کو دہلی کی کابینہ نے اس مالی مدد کو حتمی منظوری دی تھی۔ واضح رہے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے گزشتہ سال دو اپریل کو بھی ڈرائیوروں کو مالی مدد دینے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے گزشتہ تین ہفتوں سے لاک ڈاؤن نافذ ہے اور ابھی ایک ہفتہ اور نافذ رہے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا