English   /   Kannada   /   Nawayathi

گائے کی نقل و حمل روکنے کے لئے اسمبلی اجلاس میں بل لائے گی آسام حکومت

share with us

گوہاٹی:23مئی2021 (فکروخبر/ذرائع): ہفتہ کے روز آسام کے گورنر جگدیش مکھی نے کہا کہ ریاستی حکومت آئندہ اسمبلی اجلاس میں گائے کے تحفظ کا بل پیش کرے گی۔

مکھی نے آسام کی 15 ویں قانون ساز اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں کہا ’’اس مجوزہ بل میں ریاست سے باہر مویشیوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔‘‘

گورنر نے کہا کہ ریاستی حکومت جانوروں کے تحفظ کے لیے صفر رواداری کی پالیسی اپنائے گی اور آسام سے باہر اس کی نقل و حمل کرنے والوں پر سخت سزا بھی عائد کرے گی۔

انھوں نے کہا ’’ایک بار یہ بل منظور ہونے کے بعد آسام بھی ان دوسری ریاستوں میں شامل ہوجائے گا جو ایسے ہی بل منظور کر چکے ہیں۔‘‘

معلوم ہو کہ متعدد بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمرانی والی ریاستوں جیسے اترپردیش اور کرناٹک نے گائے کے ذبیحہ کو روکنے کے لیے اسی طرح کے بل منظور کیے ہیں۔

حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے ریاست میں اقتدار برقرار رکھا تھا۔ پارٹی کے رہنما ہیمنتا بسوا سرمہ کو وزیر اعلی منتخب کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا