English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی اسٹیڈیم میں پیٹرول 99 پر ناٹ آوٹ

share with us

نئی دہلی:23مئی2021 (فکروخبر/ذرائع)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتوار کو ایک بار پھر ریکارڈ کی نئی سطح پر آگئیں۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ، ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج پٹرول 17 پیسے اور ڈیزل 29 پیسے مہنگا ہوگیا۔

قومی دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 17 پیسے اضافے سے 93.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 27 پیسے اضافے سے 84.07 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ ڈیزل یہاں پہلی بار 84 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکا ہے۔ پٹرول بھی تاریخی لحاظ سے اعلی ترین سطح پر ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ، قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

پچھلے 4 مئی سے اب تک ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 دن اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ ان کی قیمتوں میں آٹھ دن سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران ، دہلی میں پٹرول 2.81 روپے اور ڈیزل میں 3.34 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ ممبئی ، چنئی اور کولکاتا میں پیٹرول بالترتیب 17 پیسے ، 15 پیسے اور 16 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ممبئی میں پٹرول 99.49 روپے ، چنئی 94.86 روپے اور کولکاتا میں 93.27 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔

ڈیزل کی قیمت 29 پیسے اضافے کے ساتھ ممبئی میں 91.30 روپے ، چنئی میں 25 پیسے 88.87 روپے اور کولکاتا میں 27 پیسے اضافے سے 86.91 روپے فی لیٹر ہوگئی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ، ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح تھیں۔

شہر کا نام ——— پیرول / لیٹر ———— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 93.21 —————— 84.07

ممبئی ————— 99.49 —————— 91.30

چنئی —————— 94.86 ————— 88.87

کولکاتا———— 93.27 ——————— 86.91

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا