:اور ہر طرح کے
سیکس اسکینڈل معاملہ : ریونا کے بہانے پرینکا گاندھ ... اجمیر : امام مسجد کے قتل معاملہ میں اب تک پولس خالی ... بہار، تلنگانہ گرمی کی زد میں، کیرلہ میں گرمی سے دو ... سورت کے بعد اب اندورسے کانگریس امیدواربی جے پی می ... اترکنڑا میں وزیر اعظم مودی کی ریلی سے ایم پی آننت ... کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے ... نیتن یاھو قوم کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں، غزہ جنگ م ... اس ناول کے لکھنے پر اسرائیلی جیلوں میں 20 سال سے قی ...
:اور ہر طرح کے
سیکس اسکینڈل معاملہ : ریونا کے بہانے پرینکا گاندھ ... اجمیر : امام مسجد کے قتل معاملہ میں اب تک پولس خالی ... بہار، تلنگانہ گرمی کی زد میں، کیرلہ میں گرمی سے دو ... سورت کے بعد اب اندورسے کانگریس امیدواربی جے پی می ... اترکنڑا میں وزیر اعظم مودی کی ریلی سے ایم پی آننت ... کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے ... نیتن یاھو قوم کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں، غزہ جنگ م ... اس ناول کے لکھنے پر اسرائیلی جیلوں میں 20 سال سے قی ...
عالمی ادارہٴ صحت کے مطابق اقتصادی عدم اطمینان کی وجہ سے کئی انسانوں کو طویل اوقات تک کام کرنا پڑتا ہے اور یہ صورت حال کورونا وبا کے ایام میں خاص طور پر زیادہ دیکھی گئی ہے۔ ریسرچ رپورٹ کے مطابق کام زیادہ کرنے کے اوقات کی وجہ سے انسانوں کو مختلف عوارض کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس میں عارضہٴ قلب خاص طور پر اہم ہے۔ سن 2016 میں کام کے طویل اوقات کی وجہ سے دنیا بھر میں سات لاکھ پینتالیس ہزار افراد اپنی زندگی سے محروم ہو گئے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک اور اسٹروک ہے۔ یہ اضافہ سن 2000 کے مقابلے میں تیس فیصد زیادہ ہے۔
طویل اوقات تک کام کرنے سے انسانی صحت کو کئی مسائل کا سامنا ہو جاتا ہے
ریسرچ میں واضح کیا گیا ہے کہ عالمی آبادی میں کام کے زیادہ اوقات کا سامنا کرنے والی آبادی نو فیصد ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے شعبہ انوائرنمنٹ اور کلائمیٹ چینج و صحت کی ڈائریکٹر ماریا نائرا کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں پچپن گھنٹے کام کرنے سے صحت کے شدید مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے لیے عام لوگوں تک بنیادی معلومات پہچانا اور ورکرز کی صحت کا تحفظ بھی بہت ضروری ہے۔
عالمی ادارہٴ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس آڈہانوم گیبرائسس کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران لوگوں کے کام کی ہیت میں بڑی تبدیلی پیدا ہوئی ہے اور کئی اداروں میں کمپیوٹر یا ٹیلی ورکنگ نے معمول کی صورت اختیار کر لی ہے۔ گبرائسس کے مطابق اس نئی صورت حال نے کام کے مقام اور گھر میں فرق مٹا دیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور اداروں کو اپنے ورکرز کی صحت کو مقدم سمجھنا چاہیے جب کہ ورکرز کو اس کا خیال رکھنا چاہیے کہ زندگی کے سامنے روزگار کی کوئی اہمیت نہیں اور بہتر ہے کہ کام اس طرح کیا جائے کہ ہارٹ اٹیک یا اسٹروک سے محفوظ رہا جائے۔
بنگلہ دیش میں کپڑے بنانے کی انڈسٹریز کے ورکرز کو طویل اوقات تک کام کرنے کا سامنا رہتا ہے
عالمی ادارہٴ صحت اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا اندازہ ہے کہ سن 2016 میں تین لاکھ اٹھانوے ہزار افراد کی موت کی وجہ اسٹروک اور تین لاکھ سینتالیس ہزار افراد کو دل سے جڑی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں جانا پڑا۔
عالمی ادارہٴ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وبا نے انسانی زندگی میں کام کے اوقات کو بڑھا دیا ہے۔ کام کے اوقات زیادہ ہونے سے جو سات لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں، ان میں زیادہ افراد مرد تھے، جو اوسط یا بڑی عمر کے تھے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |