English   /   Kannada   /   Nawayathi

ظفریاب جیلانی کا کامیاب آپریشن

share with us

:22مئی2021 (فکروخبر/ذرائع)آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکرٹری و بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کو آج برین ہیمریج ہوا، جس کے بعد انہیں میدانتا ہسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا۔ اندرونی خون زیادہ نکلنے سے ان کی طبیعت تشویش ناک ہو گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ آج ان کا آپریشن ہوا، جو پوری طرح کامیاب رہا۔

یہ اطلاع ظفریاب جیلانی کے چھوٹے بھائی مسعود جیلانی نے دی۔

گذشتہ روز میدانتا ہسپتال کے ڈائریکٹر راکیش کپور نے ہیلتھ بولٹن جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ظفریاب جیلانی کے سر پر چوٹ لگی ہے۔ ان کا بلڈ پریشر بھی زیادہ ہے۔ ایم آر آئی و دوسری جانچ کرائی جا رہی ہے۔

آج ظفریاب جیلانی کی کورونا جانچ ہوئی اور ان کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ فی الحال ان کو آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔
اخباری نمائندہ سے بات چیت کے دوران مسعود جیلانی نے بتایا کہ 'اللہ کا شکر ہے کہ جیلانی صاحب کا کامیاب آپریشن ہو گیا۔ اب انہیں آپریشن تھیٹر سے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔'

معلوم رہے کہ ظفریاب جیلانی برین ہیمریج کے بعد بے ہوش ہو گئے تھے، جس کے بعد انہیں ابن سینا ہسپتال میں دکھایا گیا۔ بعد میں ان کی حالت دیکھتے ہوئے انہیں میدانتا ہسپتال میں بھرتی کیا گیا۔ مسعود جیلانی نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ جیلانی صاحب کا کامیاب آپریشن ہوا۔ انہوں نے اپیل کی کہ سبھی لوگ ان کی صحت کے لئے دعا کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا