English   /   Kannada   /   Nawayathi

 ملی وسماجی کارکن الحاج لئیق احمدؒ  ”انسان کامل کی مثال، اورتقوی و پرہیزگاری کے اعلیٰ مقام پرتھے" :    محمدشمیم ندوی

share with us

 لکھنؤ/21/ مئی 2021(فکروخبر/پریس ریلیز) معروف ملی وسماجی کارکن اور ہندوستان ٹرانسپورٹ کے مالک الحاج لئیق احمد ؒ کے انتقال پر کارکنان مدرسہ ریاض الجنۃ،(برولیا، ڈالی گنج، لکھنؤ) نے تعزیت پیش کرکے مرحوم کے لئے بلندئی درجات کی دعاکی۔اور ایصال ثواب کیاگیا۔
      مولانامحمدشمیم ندوی (دارالعلوم ندوۃ العلماء) نے حاجی لئیق احمدؒ کی نیکیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ وہ وہ انسان کامل کی مثال، اورتقوی و پرہیزگاری کے اعلی مقام پرتھے، وہ انسانیت کے فروغ، مساجد، ومدارس کی اہمیت وافادیت کو عام کرنے میں کافی فکر مند تھے، ان کے یہاں عمل بھی تھا اور اخلاص بھی،وہ ایک نمونہ تھے سادگی اور تواضع کا،بے نفسی اور بے نیازی کا،شرافت وحسن اخلاق کا،خمیر میں انسانیت اورہمدردی تھی، اہل مدارس سے انتہائی تعلق،اور بزرگوں سے بڑی محبت وعقیدت تھی، اسلام کی بنیادی تعلیمات کے پیش نظر نہایت خاموشی کے ساتھ غریبوں، یتیموں،بیواؤں کی مدد، خاص کرچھوٹے، بڑے مدارس ومکاتب میں تعاون کرنے کا جذبہ خوب تھا،اس عظیم کام کو جاری رکھنے کے لئے ایک ٹیم بنارکھتی،جسے اہل علم ودینی مدارس کبھی فراموش نہیں نہیں کرسکتے، دینی، ملی حلقوں وہر مکتبہ فکر میں آپ ؒکی بڑی قدر ومنزلت تھی، آپ کاگرانقدر تعاون ذخیرہ آخرت وصدقہئ جاریہ ہوگا انشاء اللہ تعالی 
    حافظ عتیق الرحمن طیبی”مسجل“ مولانا مشہودالسلام ندوی،احمدصدیق(ناظر مطبخ قدیم)،ساجدحسین صاحب،مولانا ہارون رشید ندوی، مولاناعبداللہ مخدومی ندوی،احمد میاں ایم اے،مولانا وسیم احمدصدیقی ندوی،مولاناارشاد احمد اعظمی ندوی،راغب حسن ندوی،محمدشمیم ندوی،عبدالودود ندوی،حافظ انس، کلیم اللہ ندوی،ادیب الرحمن ندوی،اطیع اللہ ندوی، احتشام ندوی،حذیفہ،طیب وغیرہ نے بھی مرحومین کے لئے جنت الفردوس میں اعلی مقام۔ اوروارثین کو صبرجمیل عطافرمائے جانے کی خداسے دعاکی ہے۔
 رپورٹ : محمدانس

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا