English   /   Kannada   /   Nawayathi

بارہ بنکی مسجد انہدام معاملہ : افسران کی مجرمانہ حرکت ، مسلم پرسنل لابورڈ کا حکومت سے مسجد تعمیر کر مسلمانوں کے حوالہ کرنے کا مطالبہ

share with us

رام سنیہی گھاٹ تحصیل (ضلع بارہ بنکی) مسجد کا انہدام ضلع بارہ بنکی کے افسران کی مجرمانہ حرکت مسجد کے ملبہ کو جوں کی توں حالت میں رکھا جائے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسی جگہ پر مسجد تعمیرکر کے مسلمانوں کے حوالہ کرے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا مطالبہ

 

حیدرآباد:19مئی2021 (فکروخبر/ذرائع)  مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ( کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) نے اس بات پر سخت رنج کا اظہار کیا ہے کہ ضلع افسران نے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کی مسجد کو کسی قانونی جواز کے بغیر رات کے اندھیرے میں پولیس کی بھاری تعداد کے ذریعے شہید کر دیا ہے، یہ مسجد جو مسجد غریب نواز کے نام سے جانی جاتی ہے، سوسالہ قدیم مسجد ہے اور اتر پردیش سنی وقف بورڈ میں اس کا اندراج ہے، اس مسجد کے سلسلہ میں کسی قسم کا کوئی فرقہ وارانہ اختلاف بھی نہیں ہے، مارچ کے مہینہ میں ایس ڈی او ( رام سنیہی گھاٹ) نے مسجد کمیٹی سے مسجد کی اراضی سے متعلق کاغذات طلب کئے تھے، نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا اور کورٹ نے ۱۸ مارچ سے پندرہ دن کے اندر جواب داخل کرنے کی مہلت دی ، جس کے بعد یکم اپریل کو جواب داخل کردیا گیا لیکن اس کے باوجود بغیر کسی اطلاع کے یکطرفہ طور پرضلع افسران نے یہ ظالمانہ قدم اٹھایا، اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت مسجد کے ملبہ کو وہاں سے منتقل کرنے کی کاروائی کوروکے ، جوں کی توں حالت برقراررکھے مسجد کی زمین پر کوئی دوسری تعمیر کرنے کی کوشش نہ کی جائے ، جن افسران نے اس غیر قانونی حرکت کا ارتکاب کیا ہے ان کو معطل کیا جائے اور ہائی کورٹ کے کسی برسرکار جج کے ذریعہ اس واقعہ کی تحقیق کرائی جائے، نیز حکومت کا فرض ہے کہ وہ اسی جگہ پرمسجد تعمیر کرا کے مسلمانوں کے حوالہ کرے۔

 

جاری کردہ:

خالد سیف الرحماني

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا