English   /   Kannada   /   Nawayathi

سشیل چندرا کا چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تقرر

share with us

:13اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)سشیل چندرا نے منگل کے روز 24ویں چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا کا عہدہ سنبھال لیا۔ چندرا سنیل اروڑا کے مقام پر الیکشن کمشنر مقرر کئے گئے ہیں۔ سنیل اروڑا کی سبکدوشی کے بعد پیر کے روز صدر رام ناتھ کووند نے سشیل چندرا کو نئے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر مقرر کیا تھا۔

ان کے تحت الیکشن کمیشن گوا ، منی پور ، اتراکھنڈ ، پنجاب اور اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کرائے گا۔ گوا ، منی پور ، اتراکھنڈ اور پنجاب کی اسمبلیوں کی میعاد اگلے سال مارچ میں مختلف تاریخوں پر ختم ہوگی۔

چندر کا تعلق انڈین ریونیو سروس کے 1980 بیچ سے ہےانکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں تقریبا 39 39 سالوں سے متعدد عہدوں پر فائز رہنے کے بعد سشیل چندرا سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) کے چیئرپرسن کے طور پر ان کا تقرر ہوا تھا ۔ ان کی قیادت میں ، سی بی ڈی ٹی نے غیر قانونی دولت اور کالے دھن کو روکنے کے لئے 2017 میں "آپریشن کلین منی" کا آغاز کیا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا