English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا نے پھر پکڑی رفتار ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ۸۹ ہزار نئے مریض

share with us

نئی دہلی:03اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک دن میں ملک بھر میں 89،129 نئے کورونا وائرس کے معاملات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 1،23،92،260 ہوگئی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق 20 ستمبر کے بعد سے یہ نئے معاملات میں سب سے بڑا یک روزہ اضاف ہے۔

وہیں گذشتہ ایک دن میں 714 نئی اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1،64،110 ہوگئی۔ اس انفیکشن سے اب تک 1،15،69،241 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جب کہ فعال مریضوں کی تعداد فی الحال 6،58،909 ہے۔

دریں اثنا وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں اب تک 7.30 کروڑ سے زیادہ افراد کو کوویڈ 19 کے انجیکشن دیے جاچکے ہیں۔

مرکز نے کہا ہے کہ اس نے دوسرے ممالک کو ویکسین کی برآمد پر پابندی عائد نہیں کی ہے۔

جمعرات کو ملک نے کورونا وائرس ویکسینیشن کے اپنے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا، جس کے تحت 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو ویکسین دی جائے گی۔

دریں اثنا مرکزی کابینہ کے سکریٹری راجیو گوبہ نے جمعہ کے روز سینئر انتظامی اور پولیس عہدیداروں کو بتایا کہ 11 ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں کورونا وائرس کی صورت حال ’’شدید تشویش‘‘ کا باعث ہے۔

کابینہ کے سکریٹری نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ لوگوں کے ذریعے پروٹوکول کی پیروی کو یقینی بنائیں اور ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا