English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جےپی پرانتخابی مہم کیلئے آدھار ڈیٹا کےاستعمال کا الزام

share with us

:03اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)مدراس ہائی کورٹ  نے بی جےپی کی پڈوچیری اکائی کے خلاف داخل کی گئی مفاد عامہ کی پٹیشن(پی آئی ایل) کو سنجیدگی سے لیتے  ہوئے آدھار کارڈ بنانے اور آدھا کاڈیٹا محفوظ  رکھنے والی مرکزی ایجنسی ’’یو آئی ڈی اے آئی‘‘ سے جواب طلب کرلیا ہے۔ پٹیشن میں  الزام  لگایا گیاہے کہ بی جےپی کی پڈوچیری اکائی نے انتخابی مہم کیلئے شہریوں کے آدھار ڈیٹا کا غلط استعمال کیا ہے۔ جمعرا ت کو مدراس ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ’’حالیہ اسمبلی انتخابات کیلئے  چھٹے مدعاعلیہ (بی جےپی ) نے پڈوچیری میں جس طرح انتخابی مہم چلائی ہے اس سے سنگین  خلاف ورزیوں کااظہار ہو رہاہے۔‘‘ عرضی گزار نےالزام لگایا ہے کہ پڈوچیری  میں اُن تمام موبائل نمبروں پر بی جے پی کی انتخابی مہم کے تشہیری پیغامات بھیجے گئے ہیں جو آدھار سے منسلک ہیں جبکہ جو نمبر آدھار سے منسلک نہیں ہیں ان پر یہ پیغام نہیں آئے۔ اس پر چیف جسٹس سنجیب بنرجی اور جسٹس سینتھل کمار رام مورتی نے کہا ہے کہ ’’سیاسی پارٹی  نےبڑی تعداد میں ایس ایم ایس / وائس میسج بھیجے ہیں  جو الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر  الیکٹرانک میڈیا پر انتخابی مہم چلانے کے مترادف ہے۔‘‘ کورٹ نے مزید کہا کہ ’’اس میں مزید سنگین معاملہ شہریوں کی  پرائیویسی کا ہے جس کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔‘‘ 
 کورٹ  نے آدھار سے منسلک نمبرات پر  پیغامات بھیجے جانے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یو آئی ڈی اے آئی کو یہ جواب دینا چاہئے کہ شہریوں  نے جو معلومات پورے اعتماد    اوراس امید کے ساتھ اسے فراہم کی تھی کہ اسے مخفی رکھا جائےگا وہ شاید ٹھیک طرح سے محفوظ نہیں رکھی گئی۔‘‘کورٹ نے کہا کہ یہ الزام بہت کلیدی ہے کہ ان ہی موبائل نمبروں پر پیغامات آئے جو آدھار سے لنک  ہیں۔ کورٹ  نے آدھار کو متنبہ کیا کہ یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی ذاتی معلومات کو وہ مخفی رکھے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا