English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا ولی رحمانی کا انتقال ناقابل تلافی نقصان: مولانا رابع حسنی ندوی

share with us

:03اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)معروف عالم دین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا ولی رحمانی کا پٹنہ کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہوگیا، وہ گذشتہ کئی دنوں سے علیل تھے۔

مولانا ولی رحمانی کے انتقال پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر اور دارالعلوم ندوۃ العلما کے ناظم اعلیٰ مولانا رابع حسنی ندوی نے کہا کہ امیر شریعت کا انتقال مسلم قوم کے لیے بڑا خسارہ ہے اور ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے مکمل کرنا انتہائی مشکل کام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا ولی رحمانی دور اندیش اور معاملہ فہم انسان تھے اور کسی بھی معاملے کو انتہائی بہتر انداز میں حل کرتے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا