English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی :ہوٹلوں اور ڈھابوں میں حلال یا جھٹکا کا پوسٹر لازمی

share with us

:31مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)نارتھ ایم سی ڈی کے علاقے میں ہوٹلوں اور ڈھابوں کے مالکان کو گوشت سے تیار کردہ پکوان کے بارے میں معلومات دینی ہوگی۔ ہوٹلوں اور ڈھابوں کے مالکان کو اپنے احاطے میں پوسٹر لگا کر گوشت کی قسم کے بارے میں معلومات دینی ہوگی۔ گاہکوں سے یہ بتانا پڑے گا کہ گوشت حلال ہے یا جھٹکا۔ کارپوریشن نے ہندو اور سکھ مذہب کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

اس بارے میں این ڈی ایم سی کے میئر جے پرکاش نے ٹویٹ کر کے معلومات دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہندو اور سکھ مذہب میں اس طرح کے گوشت پر پابندی ہے لہذا کارپوریشن نے اس پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی ہے۔

میئر جے پرکاش کا ٹویٹ

ہندو اور سکھ مذہب میں 'حلال' گوشت ممنوع ہے لہذا، ہم نے ایک تجویز کو منظوری دی ہے، جس کے تحت شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں واقع تمام ہوٹلوں، ڈھابوں اور گوشت کی دکانیں جو گوشت فروخت کرتی ہیں۔ ان کے لیے یہ لازمی ہوگیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں پر 'حلال' یا 'جھٹکے' کا گوشت فروخت کرنے والے پوسٹر لگائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا