English   /   Kannada   /   Nawayathi

عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر: آخری تین ملزمین کی کیس ڈسچارج کرنے کی عرضی منظور

share with us

:31مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ریاست گجرات کے احمد آباد میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 31 مارچ کو عشرت جہاں انکاؤنٹر کیس میں آخری تین ملزم پولیس عہدیداروں کے خلاف فیصلہ کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا ہے۔

موصولہ خبر کے مطابق سی بی آئی کی عدالت نے آئی پی ایس آفیسر جی ایل سنگھل، ریٹائرڈ پولیس آفیسر ترون باروت اور انجو چودھری کے خلاف کارروائی ختم کردی ہے۔ تمام ملزمین نے عدالت میں کیس کو ڈسچارج کرنے کی عرضی دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

اس سے قبل سی بی آئی عدالت نے فرضی انکاؤنٹر کے معاملے میں چار کلیدی ملزموں ڈی جی ونزارا،، این کے امین، اور پی پی پانڈے اور دو دیگر افراد کو رہا کردیا تھا۔ عشرت جہاں اور تین دیگر افراد کو 2004 میں گجرات پولیس کی ٹیم نے فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا تھا۔
پولیس نے دعوی کیا تھا کہ عشرت جہاں اور اس کے ساتھی پاکستانی دہشت گرد تنظیموں سے جڑے ہوئے تھے اور گجرات میں دہشت گردی کی واردات انجام دینے کے لیے مشن پر آئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا