English   /   Kannada   /   Nawayathi

منشیات معاملے میں اداکار اعجاز خان کی گرفتاری ،کہا گھر سے ملی صرف چار نیند کی گولیاں !

share with us

:31مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مبئی میں اداکار اعجاز خان کو این سی بی نے منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ اعجاز خان کو 8 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ اداکار اعجاز خان کا نام منشیات فروش شاداب بٹاٹا کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد این سی بی نے ان کے اندھیری اور لوکھنڈ والا سمیت متعدد مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔ اعجاز خان جیسے ہی راجستھان سے بذریعہ فلائٹ ممبئی ائر پورٹ پہنچے، تو انہیں سب سے پہلے این سی بی نے حراست میں لیا۔ اس کے بعد این سی بی کے ذریعہ ان سے کافی دیر تک پوچھ گچھ کی گئی۔ پھر انہیں گرفتار کیا گیا۔ اسی دوران اعجاز خان نے کہا کہ انہیں این سی بی نے حراست میں نہیں لیا ہے، بلکہ وہ خود این سی بی آفس پہنچے تھے، کیوں کہ انہیں طلب کیا گیا تھا۔

 

اعجاز خان اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ فلموں کے علاوہ وہ ایک طویل عرصے تک ٹی وی میں بھی اپنی سرگرمیاں انجام دیتے رہے ہیں۔ ٹی وی کے متنازعہ شو ’بگ باس‘ میں وہ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مار پیٹ کی وجہ سے خوب خبروں میں رہے تھے۔ اس سے قبل اعجاز خان کو فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ پوسٹ کرنے معاملے میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

اعجاز خان بگ باس سیزن 7 میں دیکھا گیا تھا۔ انہیں ’بگ باس‘ میں شریک ساتھی کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے بعد ’بگ باس‘ شو سے نکال دیا گیا تھا۔ ’بگ باس‘ کے علاوہ انہوں نے کامیڈی نائٹ ود کپل، کرم اپنا اپنا، کہانی ہمارے مہابھارت کی اور رھے تیرا آشیرواد جیسے سیریل میں بھی کام کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا