English   /   Kannada   /   Nawayathi

موبی کویک ایپ : ہندوستان کے 100ملین صارفین کا ڈیٹا ہیک کرنے کا ہیکروں کا دعوی ، جانیں کیا ہے معاملہ

share with us

:31مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ایسی خبریں گشت کر رہی ہیں کہ 100 ملین (10 کروڑ) صارفین والی ہندوستانی پیمنٹ کمپنی ’موبی کوئک‘ پر موجود ڈاٹا کو ہیکروں نے چوری کر لیا ہے۔ ان خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد ’موبی کوئک‘ نے ہیکروں کے دعووں کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ہیکروں کا دعویٰ ہے کہ اس نے کمپنی کے صارفین کا ڈاٹا اڑا لیا ہے اور اب ان کے پاس موبی کوئک صارفین کے موبائل نمبر، بینک اکاؤنٹس کی تفصیل، ای میل اور کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ موجود ہیں۔

اس پورے معاملے میں موبی کوئک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کچھ صارفین نے شکایت کی تھی کہ ان کا ڈاٹا ’ڈارک ویب‘ ویب سائٹ پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس طرح کی شکایت کے بعد جانچ کی گئی ہے۔ کمپنی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسا ممکن ہو سکتا ہے کیونکہ کوئی بھی صارف اپنی جانکاری کئی پلیٹ فارم پر شیئر کر سکتا ہے۔ ایسے میں یہ کہنا غلط ہوتا کہ ڈارک ویب پر جو جانکاری افشا ہوئی ہے وہ موبی کوئک کے ذریعہ سے ہوئی ہے۔

موبی کوئک کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ مہینے سیکورٹی ماہرین کے ساتھ پوری چھان بین کے بعد یہ اخذ کیا گیا کہ کسی طرح کی کوئی جانکاری افشا نہیں ہوئی ہے۔ گزشتہ مہینے ہی پہلی بار اس طرح کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔ کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ مشہور و معروف ماہرین کے ساتھ کمپنی اس پر پوری سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ طے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آگے سے کسی طرح کی سیکورٹی کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔ جو الزامات عائد کیے گئے ہیں اسے لے کر مزید احتیاط کے ساتھ تھرڈ پارٹی سیکورٹی ڈاٹا آڈٹ کرانے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا