English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردو زبان وادب،تہذیب کا گہوارہ شہرحیدرآباد، شعری وادبی اعلیٰ روایات کو باقی رکھنے کی ضرور ت ہے...ذیمریس اے بی سی ہال میں معزز شعراء کرام و ماہرین کاخطاب 

share with us

حیدرآباد:30مارچ2021(فکروخبرنیوز/)پریس نوٹ) اردو دنیائے ادب کی بستی وجئے نگر کے احاطہ میں واقع ایک اہم ادبی مرکز ذمریس اے بی سی ہال میں ایک تہنیتی تقریب ومشاعرہ منعقد کیاگیا۔ زیر اہتما م آل انڈیا اردوماس وذمریس ادبی فورم، جس کی صدارت ایڈیٹرماہنامہ خوشبو کا سفر صلاح الدین نیئر نے کی۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹرفاروق شکیل،شاہد عدیلی، سمیع اللہ سمیع، ڈاکٹر ایم اے ساجد نے شرکت کی۔ اس ادبی اجلاس میں ڈاکٹرمختار احمدفردین نے اپنی خیرمقدمی تقریر میں مہمانان کا تعارف اور ساتھ ہی ایڈیٹر آؤٹ پوٹ محمدمبشر سعید (نیوز18) کی ادبی خدمات او ر حیدرآباد میں ادبی اجلاس کے بدلتے رجحان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس مرکزی مقام ذمریس اے بی سی ہال کے چیئرمین ڈاکٹر ایم اے ساجد قابل ستائش ہیں جن کی ادب نوازی سے اس تقریب کاانعقاد رضاکارانہ تعاون کیا۔انہوں نے یقین دلایاکہ ہم ادبی اجلاس تقاریب کیلئے یہ ہال ہمیشہ مہیا رہے گا۔ ایڈیٹرمبشرسعید نے کہاکہ آج کی اس تہنیتی تقریب میں مجھے خوشی ہوئی چنندہ شعراء رکرام اور اردو کے ماہرین کودیکھ کر اوران کے خیالات کی روشنی میں یہ کہاجاسکتا ہے کہ حیدرآباد ہمیشہ سے اردوادب کا گہوارہ رہا ہے اور ہے۔ڈاکٹرمختاراحمدفردین نے محمدمبشرسعید کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ادب دوست کی شخصیت رکھتے ہیں اور وہ صحافی رہ چکے ہیں جنہوں نے کئی برس تک روزنامہ سیاست کے لیے اپنی صحافتی خدمات انجام دی ہے۔ معزز مہمانوں کو اس تقریب میں شال پوشی وگلپوشی کی گئی۔ اردو کے معزز مہمانوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہاکہ طالب علمی کے زمانہ سے ہی ادبی شوق ہے۔اردوزبان اور اردوتہذیب سے وابستگی ہے او ر سامعین کی حیثیت سے مشاعرہ میں اکثر شرکت کرچکا ہوں۔صلاح الدین نیئر نے کہاکہ بڑی مسرت کی بات ہے کہ ایک ایسا منتخب مقام ہے جہاں معیاری محفلوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہمارا شہر اردوتہذیب کے لیے مشہور رہا ہے اورہمارے بزرگوں نے اس شہر کی شعری وادبی اعلیٰ روایات کوباقی رکھنے کے لیے ہمیشہ مخلصانہ کوشش کی ہے اوریہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے اور نیئرصاحب نے یہ بھی کہاکہ ڈاکٹرمختاراحمدفردین،ایم اے ساجد ہمارے شہر کے اردوتقاریب کے لیے مخلص شخصیت میں شمار کیے جاتے ہیں جو کہ برسہا برس سے شہر کے مختلف مقامات پرادبی محفلوں کاانعقاد کرتے رہتے ہیں۔ آل انڈیا اردوماس سوسائٹی فارپیس کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ فروغ اردو زبان وادب کے لیے ایسے نامور شخصیات جن کی خدمات بہت قابل مثال اور ستائش ہے ماضی اورحال میں انہیں ہم ڈھونڈ نکالتے ہیں اور ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تہنیت کے ساتھ ارردو کے انمول رتن ایوارڈ سے سرفراز کرتے ہیں تاکہ آج کی نسل سے ان کا تعارف یا پہچان ہوسکے۔ 
    تہنیتی تقریب میں سروی گروپس کے مرزا علی سروی کو ان کے عوامی خدمات کے لیے شالپوشی وگلپوشی اورمومنٹو،آؤٹ پوٹ ایڈیٹر  محمد مبشر سعید اور ڈاکٹرایم اے فردین،ڈاکٹرایم اے ساجد،صلاح الدین نیئر کے ہاتھوں دیاگیا۔ ادبی اجلاس کے فوری بعد صلاح الدین نیئر کی صدارت میں محفل مشاعرہ منعقدکیاگیا۔ جس میں شہر کے نمائندہ شعراء کرام نے اپناکلام پیش کیا۔ ڈاکٹرفاروق شکیل نے اپنے کلام کو سناتے ہوئے سامعین سے دادوتحسین حاصل کی۔ نامور شاعر سمیع اللہ سمیع نے اپنے منفردانداز میں بہترین کلام پیش کیا۔ عالمی شہرت یافتہ شاہد عدیلی نے طنزومزاح کے لیے جانے والے شاعر نے منتخب کلام پیش کیا۔ صبیحہ تبسم نے بھی اپنے کلام کوپیش کیا۔ اس مشاعرہ کی نظام اردوہندی پنڈت لکچرر صبیحہ تبسم نے کی۔ مشاعرہ کے اختتام سے پہلے ڈاکٹرفاروق شکیل کوان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں اردوماس سوسائٹی فارپیس وذمریس کی جانب سے اردو کے انمول رتن ایوارڈس سے نوازاگیا۔ اس کامیاب ترین محفل کا اختتام ڈاکٹرایم اے ساجد کے اظہارتشکر سے ہوا۔ڈاکٹرمختاراحمدفردین نے نیوز18کی پوری ٹیم کو دلی مبارکبادپیش کی۔ 


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا