English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناندیڑھ میں پولس اور سکھوں کے مابین تصادم ، ۱۸ سکھ گرفتار

share with us

:30مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مظاہرین نے پولیس پر حملہ کیا اور پولیس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ اس حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ناندیڑ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے مقامی انتظامیہ نے پابندی لگا رکھی تھی۔ اس کے باوجود سکھ سماج کے افراد 'ہولا محلہ' پروگرام کرنا چاہتے تھے۔ 'ہولا محلہ' پروگرام روکنے کے لیے پولیس ناندیڑ کے ایک گردوارہ کے پاس بیریکیڈ لگا رکھی تھی لیکن مظاہرین نے بیریکیڈگ کو توڑ دیا۔ پولیس اہلکار سیکڑوں کی بھیڑ اور تلوار سے لیس لوگوں کے آگے بے بس نظر آئے۔

پولیس کے مطابق مظاہرین نے پولیس پر حملہ کیا ہے۔ پولیس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ اس حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

ایس پی ناندیڑ کمار شیوالے کا کہنا ہے کہ بھیڑ نے بیریکیڈ کو توڑ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گردوارہ کمیٹی نے کہا تھا کہ گردوارہ کے اندر تقریب کا انعقاد کریں گے لیکن چار بجے کے آس پاس 'نشان صاحب' لگایا گیا۔ وہ پولیس ملازمین کے ساتھ بحث کرنے لگے۔ 300 سے 400 کے قریب نوجوانوں نے بیریکیڈ توڑ دیا اور باہر مظاہرہ کرنے لگے۔

اس تعلق سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں نوجوان تلوار لہراتے نظر آ رہے ہیں۔ بھیڑ گردوارے سے باہر آ گئی۔ مظاہرین نے پولیس بیریکیڈگ توڑ دیا، گاڑیوں پر بھی حملہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا