English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناراض کسانوں نے بی جے پی لیڈر کے پھاڑ دئے کپڑے ، ہوگیا ہنگامہ

share with us

:28مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے تین نئے زرعی قوانین کو لے کر کسانوں کی ناراضگی اب بی جے پی لیڈروں کو جھیلنی پڑ رہی ہے۔ ایک واقعہ میں پنجاب واقع ملوت شہر کے ابوہر سے بی جے پی رکن اسمبلی ارون نارنگ کو اس غصے کا شکار ہونا پڑا۔ مظاہرین کے ساتھ ہوئی دھکّا-مکّی میں رکن اسمبلی کے کپڑے بری طرح پھٹ گئے۔

نارنگ کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ رکن اسمبلی پر حملہ کیا گیا اور ان کی گاڑی پر کالی سیاہی بھی پھینکی گئی۔ ہوا یوں کہ بی جے پی رکن اسمبلی میڈیا سے بات کرنے کے لیے مکتسر ضلع واقع ملوٹ علاقے میں بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچے تو وہاں زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں نے انھیں روک لیا۔ مظاہرین نے رکن اسمبلی ارون نارنگ سے کہا کہ وہ زرعی قوانین کے خلاف ہیں۔ مظاہرین نے رکن اسمبلی کو راستے میں ہی روک لیا اور وہ آگے نہیں بڑھ سکے۔ اسی افرا تفری میں کچھ لوگوں کے ساتھ ان کی دھکّا-مکّی ہوئی جس میں ان کے کپڑے پھٹ گئے۔ اس کے بعد رکن اسمبلی وہاں سے فوراً ہی واپس ہو گئے۔ اس دوران کچھ لوگوں نے رکن اسمبلی کی گاڑی پر سیاہ رنگ بھی لگا دیا۔ رکن اسمبلی کے ساتھ ہوئے اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کسان مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ چار مہینے سے دہلی بارڈرس پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مختلف ریاستوں میں بھی مرکزی اور بی جے پی حکومت کے خلاف یہ مظاہرے جاری ہیں۔ اس درمیان کئی بار بی جے پی لیڈروں کو کسانوں کی ناراضگی کا شکار ہونا پڑا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا