English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرول ڈیزل کے بڑھتے داموں نے اچھے دن کے نعرے کی قلعی کھول دی،آج پھر قیمتیں بڑھی

share with us

نئی دہلی:27 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گھریلو سطح پر تین روزہ راحت کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ کر دیا گیا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 24 پیسے کے اضافے کے ساتھ 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 15 پیسے کے اضافے سے 81.47 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں گذشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی رہی ۔ ’اوپیک پلس‘ ممالک کا اجلاس آئندہ ہفتے ہونے والا ہے جس میں تیل کی پیداوار میں اضافے کے امکان پر تبادلہ خیال کئے جانے کی امید ہے ۔ فی الحال لندن برینٹ کروڈ 66 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔

آئل مارکیٹنگ کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول میں 24 پیسے اور ڈیزل میں 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخی اونچی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ فی الحال دونوں ایندھن کی قیمتیں تقریبا ہر شہر میں اعلی ترین سطح پر ہیں۔ کچھ شہروں میں یہ 100 روپیہ کی سطح کو بھی عبور کرچکا ہے۔نیا سال پیٹرولیم ایندھنوں کیلئے اچھا نہیں رہا۔ جنوری اور فروری میں اب تک پٹرول 26 دن مہنگا ہوا ،اور ان دنوں میں یہ اضافہ 7.26 روپے رہا۔

ملک کے چاروں میٹرو میں پٹرول / ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے:

شہر کا نام ... پٹرول ... ڈیزل

دہلی ... 91.17 ...81.47

ممبئی ...97.57 ...88.60

چنئی ...93.20 ...86.53

کولکتہ ...91.35 ...84.35

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا