English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹر، کیرالہ اور پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں

share with us

:24 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ملک میں  گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران ۱۷؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۱۹) کے ۱۰۴؍ مریض ہلاک ہوئے ، ان میں سے  بیشتر اموات مہاراشٹر، کیرالہ اور پنجاب میں ہوئی ہیں۔
جہاں مہاراشٹر میں اس  جان لیواوبا سے ۵۱؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں ، وہیں  کیرالہ میں ۱۴؍ اور پنجاب میں ۱۰؍ افراد کی موت ہوئی ہے۔ باقی ۱۴؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مجموعی طور پر ۲۹؍ اموات ہوئیں۔
بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری  تازہ ترین  اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے ۱۳،۷۴۲ نئے کیسز رپورٹ ہوئے  جس سے متاثرین  کی مجموعی تعداد  ایک کروڑ۳۰؍  لاکھ  سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ۱۴،۰۳۷ مریض صحت مند ہوئے  جس سے شفایاب مریضوں کی  مجموعی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ ۲۶؍ ہزار ۷۰۲؍ ہوگئی ۔  ایکٹیو کیسز۳۹۹؍ سے گھٹ  مجموعی  تعدادایک لاکھ ۴۶؍ ہزار ۹۰۷؍  رہ گئی ہے۔ گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران ۱۰۴؍ مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی  مجموعی تعدادایک لاکھ ۵۶؍ ہزار ۵۶۷؍ ہوچکی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا