English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین نے بی بی سی ورلڈ نیوز پر پابندی عائد کردی

share with us

بیجنگ:13 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) چین نے صحافت کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے بی بی سی ورلڈ نیوز پر پابندی لگا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں نشریاتی نگران ادارے نے اعلان کیا ہے کہ بی بی سی ورلڈ نیوز کو اب ملک میں نشریات جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نگراں ادارے نے الزام عائد کیا کہ بی بی سی کی صحافت نے مواد کے حوالے سے سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں اور منصفانہ رپورٹنگ کے ٹی وی اور ریڈیو قوانین توڑے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے چین کےاس اقدام پر مایوسی کا اظہار کیاہے، برطانوی نشریاتی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی بی سی دنیا کا سب سے زیادہ معتبر نشریاتی ادارہ ہے اور دنیا بھر سے ملنے والی خبروں کی منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور کسی خوب اور حمایت کے بغیر رپورٹنگ کرتا ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیرِ خارجہ ڈومنک راب نے چین کے اس اقدام کو میڈیا کی آزادی پر ایک ناقابلِ قبول قدغن قرار دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا