English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگال میں سیکولر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی تیاری میں اویسی کی جماعت ،کیا بنگال میں چل پائے گا اویسی کا جادو

share with us

:25 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اسدالدین اویسی کی جماعت اے آئی ایم آئی ایم نے ماجد حسن کو بنگال کا انچارج مقرر کیا ہے، جو فی الحال کولکاتا میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے کسی بھی سیکولر جماعت سے اتحاد کے لئے ہمارے دورازے کھلے ہیں۔

اسد الدین اویسی کی جماعت ایم آئی ایم کا بنگال میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرنے کے بعد سے ہی بنگال کے سیاسی منظر نامہ میں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔

ایم آئی ایم نے فرفرہ شریف کے پیر زادہ کی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ بنگال میں اسمبلی انتخابات کے مد نظر ایم آئی ایم پوری طرح سے سرگرم ہو چکی ہے۔

بنگال کے لئے ایم آئی ایم نے حیدرآباد کے سابق میئر ماجد حسن کو انچارج بنایا ہے۔ ماجد حسن اور ظفر حسین معراج ( ایم ایل اے) بنگال کے دورے پر ہیں۔ کولکاتا میں ان کی اپنے حامیوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے۔ آج وہ لوگ مالدہ کے دورے پر ہیں جہاں پارٹی کارکنان کے ساتھ ان کی میٹنگ ہے۔

کولکاتا میں بنگال کے انچارج ماجد حسن نے کہا کہ وہ بنگال میں عباس صدیقی کے ساتھ جو فرنٹ بنا ہے اس کے ماتحت کام کریں گے، سیٹوں کو لیکر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ پارٹی سربراہ اسدالدین اویسی کی ہدایت پر حتمی فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بنگال میں اسمبلی انتخابات میں پوری طاقت کے ساتھ لڑیں گے۔ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے سیکولرز جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے لئے ہم تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم آئی ایم صرف مسلمانوں کی پارٹی نہیں ہے اس میں دلت اور آدیواسی بھی ہیں۔ ہم سب کے لئے کام کرتے ہیں۔ ہم نے بنگال میں جو فرنٹ بنایا ہے اس میں دلت اور آدیواسی جماعت کی بھی نمائندگی ہے۔

ووٹوں کے منتشر کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے جو لیڈران بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں ان کو بھی تو مسلمانوں اور دلتوں کا ووٹ ملا تھا اور اس بات کی ضمانت ترنمول کانگریس دے سکتی ہے کہ مسلمانوں کا ووٹ لیکر جیتنے کے بعد ان کے رہنما بی جے پی میں نہیں جائیں گے؟ ہم بی جے پی کو بنگال میں روکنے کے لئے پوری قوت لگا دیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا