English   /   Kannada   /   Nawayathi

صدر ٹرمپ نے اپنے ہی وزیر خارجہ کے بیان کو جھٹلا دیا

share with us

واشنگٹن: 20 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے سائبر حملوں میں روس کے ملوث ہونے سے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے پسندیدہ وزیر مائیک پومپیو سے پہلی بارکسی معاملے پر اختلاف نظر آیا ہے جس کے بعد وائٹ ہاؤس میں چہ مہ گوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ لازمی نہیں کہ ہر سائبر حملے کے پیچھے روس کا ہاتھ ہو۔ سائبر حملہ چین بھی کرسکتا ہے۔ ضروری نہیں کہ ملک میں جو بھی ہو فوراً روس پر شک کیا جائے۔

امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے علی الاعلان سائبر حملوں کا ذمہ دار روس کو ٹھہراتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

دوسری جانب روس نے بھی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اپنی کمزوریوں کا الزام ہم پر نہ دھرے۔

واضح رہے کہ امریکا نے حالیہ سائبر حملوں کو ’سنجیدہ خطرہ‘ قرار دیا تھا جس نے ملک کے اہم اداروں کے کمپیوٹر ہیک کرلیے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا