English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں اسکول کی 5 سالہ معصوم بچی کو لاتیں مارنے والی ٹیچر کو عدالت نے سنائی سزا

share with us

واشنگٹن:16 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) امریکا میں اسکول کی 5 سالہ معصوم بچی کو لاتیں مارنے والی ٹیچر کو عدالت نے 30 دن جیل کی سزا سنادی اور دیگر پابندیاں بھی عائد کردیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ امریکی ریاست کینساز میں گزشتہ سال فروری میں پیش آیا تھا جہاں بلیو جیکٹ نامی اسکول میں استانی نے ننھی طالبہ کو لاتیں ماری تھیں تاہم اب عدالت نے ٹیچر کو 30 دن کی جیل کی سزا سنای دی اور ان پر 1 سال تک نظر بھی رکھی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اسکول کی لائبریری میں تمام بچے پڑھ کر چلے گئے تھے لیکن معصوم سی بچی کھیل کھیل میں کتابوں کے شیلف کے نیچے لیٹ گئی، ٹیچر نے دیکھتے ہی طالبہ کو گریبان سے پکڑ کر زمین پر گرایا ور لاتیں ماریں۔

واقعے سے متعلق والدین نے اسکول انتظامیہ سے رابطہ کیا تو استانی نے جرم قبول کرنے سے انکار کردیا لیکن لائبریری میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے حقیقت آشکار کردی۔

بعد ازاں اسکول انتظامیہ نے بھی ٹیچر کو نوکری سے فارغ کردیا جبکہ والدین نے بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر کیس کیا اور پھر عدالت نے خاتون کو سزا سنائی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا