English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائجر: بوکوحرام کا گاؤں پر حملہ، 28 افراد قتل، سیکڑوں گھر نذر آتش

share with us

نیامی :16 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) افریقہ میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرم نے آٹھ سو گھروں کو نذر آتش کرکے 28 افراد کو قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی افریقی ملک نائجر میں دہشت گردی کا یہ ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں درجنوں افراد جان سے گئے۔

مذکورہ حملہ براعظم افریقہ باالخصوص نائجر، چاڈ، کیمرون اور نائیجریا میں دہشت و درندگی کی علامت سمجھی جانے والی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی جانب سے نائجر کے علاقے ڈیفا میں کیا گیا تھا۔

شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے دہشت گردانہ حملہ کرکے اٹھائیس افراد کو قتل کردیا اور آٹھ سو گھروں اور بازاروں کو آگ لگادی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کے درندہ صفت کارندوں نے جلتے گھروں اور بازاروں سے جان بچاکر بھاگنے والوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے نائجر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بوکو حرام نے نائیجریا میں ایک اسکول پر حملہ کرکے اسکول میں موجود چھ سو میں سے 400 بچوں کو اغوا کرلیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا