English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا ورلڈ : ماسک پہننے سے انکار پر کمسن بچی کو ماں باپ سمیت طیارے سے اتار دیا گیا

share with us

نیویارک:15 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) امریکا میں 2 سالہ بچی کو فیس ماسک نہ پہننے پر ماں باپ سمیت ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز میں الیزا اوربن اور ان کا شورہ اپنی دو سالہ بیٹی ایڈیلین کے ساتھ سفر کرنے کے لیے سوار ہوئے بچی نے فیس ماسک نہیں پہن رکھا تھا جس پر جہاز کے عملے نے الیزا اور ان کے شوہر سے کہا کہ وہ اپنی بچی کو بھی ماسک پہنائیں لیکن بچی نے ماسک پہننے سے انکار کردیا۔

ماں باپ ایڈیلین کو ماسک پہناتے اور وہ اتار کر پھینک دیتی جب اس نے ماسک نہ پہنا تو یونائیٹڈ ایئرلائنز کے عملے نے ایڈیلین اور اس کے ماں باپ کو جہاز سے اتار دیا۔

الیزا نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ کولوریڈو سے نیو جرسی کے شہر نیوارک جانے کے لیے پرواز میں سوار ہوئے تھے جب بچی کے ماسک نہ پہننے پر انہیں سفر سے روک دیا گیا۔

ایئرلائنز کی جانب سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ایئرلائن کی طرف سے پابندی عائد کی گئی ہے کہ دو سال یا اس سے زائد عمر کے فرد کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے اس کی خلاف ورزی پر میاں بیوی اور ان کی بچی کو سفر سے روکاگیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا