English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیابھر میں گوگل یوٹیوب اور جی میل بند ہونے سے صارفین پریشان , کیا آپ کو بھی ہو رہی ہے پریشانی ؟؟

share with us

:14 دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)دنیا میں ویڈیو سرچ انجن یوٹیوب ڈاون ہوگیا جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ دنیا بھر میں یوٹیوب کی سروس متاثر ہوگئی جس کے باعث صارفین کی مختلف ویڈیوز کو سرچ کرنے میں مشکلات درپیش ہیں، یوٹیوب ڈآن ہونے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے۔یوٹیوب میں صارفین کو سائٹ لوڈ کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ کچھ غلط ہوگیا ہے اور ایک بندر کی تصویر بھی شیئر کی۔بندش سے گوگل کی سبھی سروسز متاثر ہوئیں جن میں جی میل، گوگل ڈرائیور اور اس کی دیگر مصنوعات بھی شامل ہیں، گوگل سرچ پیج عام طور پر کام رہا تھا۔

یوٹیوب اور جی میل کی سروس متاثر ہونے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے اس بندش کی وجہ جاننے کے لیے ٹویٹر کا رخ کیا جارہا ہے۔

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا