English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی صدر نے جوبائیڈن کو مبارک باد کیوں نہیں دی؟

share with us

ماسکو:11نومبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے تاحال امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن کو مبارک باد نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں رواں ماہ بدترین شکست دینے والے جوبائیڈن کو کئی ممالک کے سربراہان کی جانب سے مبارک باد مل چکی ہے تاہم روسی صدر نے ابھی تک مبارک باد نہیں دی۔

روسی صدر کی جانب سے مبارک باد میں تاخیر کے حوالے سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

2016 میں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو پیوٹن نے انھیں فوراً مبارک باد دی تھی، لیکن ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو ابھی تک انھوں نے مبارک باد نہیں دی۔

ٹرمپ کے قریبی سمجھے جانے والے جاپان، سعودی عرب اور بھارت جیسے ممالک کے سربراہان بھی جوبائیڈن کو مبارک باد دے چکے ہیں۔

روس کے صدارتی محل کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس سلسلے میں خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر امریکی صدارتی انتخابات کا سرکاری نتیجہ آنے کے بعد ہی جوبائیڈن کو مبارک باد دیں گے۔

بیان کے مطابق روس انتخابات کے نتائج کے باقاعدہ اعلان کا انتظار کر رہا ہے، اور صدر پیوٹن امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کریں گے، نئی امریکی حکومت کے ساتھ کام کی حامی بھی بھری گئی ہے۔

جب 2016 میں ٹرمپ کی کامیابی کے فوراً بعد پیوٹن نے مبارک باد کا پیغام جاری کیا تو امریکی صدارتی انتخابات پر روس کے اثرانداز ہونے کے شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا