English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے حج سے متعلق ایس او پیز جاری کر دیے

share with us

ریاض: 06 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے حج سے متعلق ایس او پیز جاری کر دیے، 28 ذی القعد سے 12 ذی الحج تک مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے حج سے متعلق ایس او پیز جاری کرتے ہوئے 28 ذی القعد سے 12 ذی الحج تک مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خدمت پر مامور جن کارکنان پر کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہوگا ان کو کام کی اجازت نہیں ہوگی، حاجیوں اور کارکنان کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا، طواف اور سعی کے دوران سماجی فاصلوں کی پابندی کی جائے گی۔

ایس او پیز کے مطابق اجتماعی نمازوں میں بھی ماسک اور ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، حاجیوں کے لیے خانہ کعبہ اور حجر اسود کو بوسہ دینے پر پابندی عائد ہوگی۔

شیاطین کو مارنے کے لیے پیک شدہ کنکریاں فراہم کی جائیں گی، عرفات اور مزدلفہ میں بھی پیک شدہ کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ 23 جون کو سعودی وزارتِ حج نے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ملک میں موجود شہریوں کے لیے محدود پیمانے پر حج کی اجازت دی تھی، اور کہا تھا کہ رواں سال مملکت سے باہر سے کوئی حج کی سعادت کے لیے نہیں آ سکے گا، خیال رہے کہ ہر سال تقریباً 25 لاکھ کے قریب افراد حج کی سعادت حاصل کرنے مختلف ممالک سے سعودی عرب جاتے ہیں تاہم کرونا وبا کی وجہ سے رواں سال یہ ممکن نہیں ہو سکے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا