English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں پھر سراٹھا رہا ہے کورونا وائرس ، 21 نئے مریضوں کی تصدیق

share with us

:27جون2020(فکروخبر/ذرائع)چین میں ہفتہ کو گذشتہ چار دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ کووڈ 19 متاثرین رپورٹ ہوئے ۔ اس اضافے کی وجہ بیجنگ میں وائرس کی نئی لہر کو قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا کہ چین میں 21 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی یہ تعداد ایک دن پہلے 13 تھی۔

  پیر کے بعد سے اب تک یہ متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔بیجنگ میں 17 نئے مریض سامنے آئے ، گذشتہ روز یہ تعداد 11 تھی۔ 20 جون کے بعد سے اب تک یہ متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد بتائی جا رہی ہے۔بیجنگ میں وبا کی نئی لہر کا آغاز 11 جون کو ہوا جب تھوک فروش بازار سے ایک نیا مریض سامنے آیا، اس کے بعد سے 20 ملین سے زائد آبادی والے اس شہر میں 297 افراد وائرس کا شکار ہوگئے۔

  چین میں گزشتہ روز بیرونِ ملک سے آنے والے سے مزید چار متاثرین کی تصدیق ہوئی۔ اس سے ایک دن قبل یہ تعداد صرف دو تھی۔چین میں کل متاثرین کی تعداد 83,483 ہو گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا