English   /   Kannada   /   Nawayathi

بولیویا: ٹی وی چینل پرکرونا مریض کی موت کو لائیو دکھایا گیا

share with us

سکرے:21جون2020(فکروخبر/ذرائع)لاطینی امریکی ملک بولیویا میں کرونا مریض کی موت لائیو دکھانے پر ٹی وی چینل کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق بولیویا میں مقامی ٹی وی چینل کی جانب سے کرونا مریض کی موت کو لائیو نشر کرنے پر عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

مقامی چینل نے 30 منٹ تک اپنی لائیو نشریات میں کرونا مریض کے آہستہ آہستہ موت کی جانب بڑھنے کے مناظر دکھائے اور اس پر شرمندگی کا اظہار کرنے کے بجائے اپنے اس عمل کا بھرپور دفاع بھی کیا۔

کرونا مریض کی موت کے مناظر دکھانے پر ملک کے نامور صحافیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ٹی چینل کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب بولیویا کی محتسب نادیہ کروز نے ٹی وی چینل کے نشریاتی پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لائیو نشریات کے دوران زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا مریض کو دکھانا کرونا سے متعلق حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہے اور چینل کے اس عمل سے عوام میں شدید خوف پایا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا