English   /   Kannada   /   Nawayathi

میاجر مزدوروں سے ٹرین اور بسوں کا کرایہ نہ وصولا جائے : سپریم کورٹ کا حکم

share with us

:28 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)مہاجر مزدوروں سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ جو بھی مزدور پیدل سڑک پر نظر آئے انھیں فوراً شیلٹر میں لے جایا جائے اور انھیں کھانا و بنیادی سہولیات دی جائیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ جو مزدور ٹرین اور بس سے بھیجے جا رہے ہیں ان سے کرایہ نہیں لیا جانا چاہیے۔ علاوہ ازیں عدالت نے کہا کہ ٹرین یا بس میں سفر کرنے والے مزدوروں کو حکومتیں کھانا دیں۔ اگر وہ ریل میں سفر کر رہے ہیں تو انھیں ریلوے کے ذریعہ کھانا مہیا کیا جانا چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا